ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بھیم سنگھ نے علی گڑھ کے لوگوں کو انسانی محبت اور ہندوستانی ثقافت کی بے مثال پیشکش کیلئے مبارکباد دی

بھیم سنگھ نے علی گڑھ کے لوگوں کو انسانی محبت اور ہندوستانی ثقافت کی بے مثال پیشکش کیلئے مبارکباد دی

Mon, 17 Oct 2016 19:25:37  SO Admin   S.O. News Service

جموں17اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے آج1920میں سرسید احمد خان کے ذریعہ قائم کی گئی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے عملہ اور طلبا کو سرسید احمد خان کی 199ویں سالگرہ تقریب میں مبارکباد دی۔1963سے 1966تک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علم رہنے پروفیسر بھیم سنگھ کو یہاں جشن کمیٹی نے مدعو کیا تھا۔پروفیسر بھیم سنگھ ان 150طلبا لیڈروں میں شامل تھے جنہیں 1965میں مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی درجہ کے تحفظ کے لئے آواز اٹھانے کے سبب جیل جانا پڑا تھا۔پروفیسر بھیم سنگھ اس وقت اے ایم یو کی ایکشن کمیٹی کے سکریٹری تھے اور انہوں نے اپنے پیچھے علی گڑھ کے لوگوں میں اتحاد، بھائی چار اور سیکولرازم کے اقدار کو چھوڑا تھا۔پروفیسر بھیم سنگھ کا یہاں یونیورسٹی کے سرضیاء الدین ہال میں ڈاکٹر عمران سلیم نے مہمان خصوصی کے طورپر استقبال کیا۔اے ایم یو کی سابق نائب صدر اور سرضیاء الدین کی بہو محترمہ روحی زوویری اعزاز ی مہمان تھیں۔ سرسید احمد خان کی 199ویں سالگر کی تقریب کے موقع پر یہاں سیکڑوں سابق طلبا اور دانشوران مو جود تھے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے یونیورسٹی کے عملہ، طلبا اور سابق طلبا کو زندگی کے مختلف شعبوں جیسے ادب، سیاست، سائنس اور آرٹ میں کامیابیوں کے لئے مبارکباد دی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو ایک ایسی روشنی کا سرچشمہ ہے جس نے پوری دنیا کو انسانی محبت، وقار اور ترقی ، بھائی چارہ اور امن کا پیغام دیا ہے۔


Share: